22 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 7:21
ویکیوم کلینر جمع کرنیوالے شخص کانام گینز ریکارڈ بک میں درج
لندن …این جی ٹی …برطانیہ سے تعلق رکھنے والے33سالہ جیمز براؤن کو بچپن سے ویکیوم کلینرز سے دلی لگاؤ رہا ہے جس کے باعث وہ ادھر اُدھر سے ملنے والے ویکیوم کلینر کو جمع کرتا رہتا ہے۔کم و بیش322مختلف ماڈلز اور برانڈ کے ویکیوم کلینرز جمع کرنے والے جیمز براؤن کا نام حال ہی میں گینز ریکارڈ بک کے نئے ایڈیشن میں ویکیوم کلینرز کا سب سے بڑا مجموعہ رکھنے والے شخص کی حیثیت سے شامل کرلیا گیا ہے ۔براؤن یہ مشینیں جمع کرنے کے شوق میں اس حد تک کا آگے نکل گیا ہے کہ اس نے اپنامیوزیم قائم کرلیا ہے جہاں کو ئی نوادرات یا فن پارے نہیں بلکہ اسکے جمع کردہ وویکیو م کلینرز کا بڑاذخیرہ مو جو د ہے ۔اس میوزیم میں براؤن اس نے40 اور70 کی دہائی تک کے قدیم و نادر بوسیدہ اور چمکدار ویکیوم کلینرز کو نمائش کے لیے پیش کیے ہیں جن میں سے بعض پہلی جنگ عظیم کے دور کے بھی ہیں۔براؤن کا ارادہ ہے کہ وہ ناصرف ویکیوم کلینرز کی خریدو فروخت بلکہ ان کی مرمت کا کروبار شروع کرے اور اس کے ذریعے ہونے والی آمدنی سے وہ اپنے اس میوزیم کو مزید وسعت دے۔ویکیوم کلینرز سے براؤن کے لگاؤ کا یہ عالم ہے کہ وہ بنا دیکھے صرف آواز کے ذریعے ہر ویکیوم کلینر کانام، ماڈل اور نمبر تک بتا سکتا ہے۔