تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
24 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 9:17

انسانی آواز پر کام کرنے والا تھری ڈی پر نٹر

ٹوکیو…این جی ٹی …تھری ڈی ٹیکنالوجی کی حامل فلمیں تو دنیا بھر میں متعارف ہو چکی ہیں لیکن اب جاپان میں ایک ایسا منفرد تھری ڈی پر نٹر بھی پیش کیا گیا ہے جو صرف ایک انسانی آواز پر ہی حر کت میں آجاتاہے۔اس تھری ڈی پر نٹر کو خصوصی طور پر بچوں کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے جو اپنے اندر نصب کیے گئے سینسرز اور جدید سسٹم کی بدولت انسانی آواز کی صورت میں ملنے والی ہدایات پر عمل در آمد کر تا ہے۔اس پر نٹر کو ذہنی و جسمانی معذور بچوں کے تربیتی اداروں اور اسکولوں میں رکھاگیا ہے جہاں بچے اسے آن کر کے اپنے من پسند کارٹون کر دار اوردیگر چیزوں کے تھری ڈی ماڈل نکلواکرخوش ہوتے اور ان سے کھیلتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.