تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
25 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 19:52

امریکہ میں بغیر پائلٹ ایف سولہ طیارہ اڑانے کا کامیاب تجربہ

میامی …جنگی مقاصد کے لئے استعمال ہونے والے ایف سولہ لڑاکا طیارے اب بغیر پائلٹ کے بھی اڑیں گے۔جی ہاں امریکا میں پندرہ سال سے نمائش میں پیش پرانے ایف سولہ طیارے کو بغیر پائلٹ کے اڑانے کا کامیاب تجربہ کر لیا گیا ہے۔تجرباتی مرحلے کے دوران دنیا کے اس پہلے ایف سولہ ڈرون طیارے نے چالیس ہزار فٹ کی بلندی پر اٹھارہ سو کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے فلوریڈا سے لے کر میکسیکو تک کامیابی سے پرواز کی ۔تجرباتی پرواز کے دوران اس طیارے نے وہ تمام کرتب دکھائے جو دوران پرواز ایک ماہر پائلٹ دکھا سکتا جسے فوریڈا کے ائیر بیس میں موجود دو پائلٹوں نے کنٹرول کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.