تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
28 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 1:24

برطانیہ میں بیٹھ کر آسٹریا میں مصور کی نقالی کرنے والا جدید روبوٹک ہاتھ

لندن…این جی ٹی…کہیں پہ نگاہیں کہیں پہ نشانہ ۔۔ایک ملک میں موجود روبوٹک ہاتھ جب دوسرے ملک میں ڈرائنگ بناتے مصور کی نقالی کرنے لگے تو یہ جملہ تو خود بخود لبوں پر آہی جائے گا۔جی ہاں زیادہ حیران ہونے کی ضرورت نہیں حقیقتاً ایسا ہی ایک نظارہ گذشتہ لندن کے ٹرافلگر اسکوائر پر دیکھنے کو ملا جہاں ایک پیلے رنگ کا روبوٹک ہاتھ جدید سوفٹ وےئر کی مدد سے انتہائی مہارت کے ساتھ 900میل دور آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ڈرائنگ کرتے ایلکس کیزلنگ نامی آرٹسٹ کی ہر لکیر کی نقل کرتا جارہا تھا۔ایلکس کیزلنگ نامی اس مصور نے جدیدانفرا ریڈ سینسر کا استعمال کرتے ہوئے اپنے پین کی تمام حرکات سٹیلائٹ کے ذریعے لندن میں موجود روبوٹک ہاتھ تک منتقل کیں جوانہیں کینوس پر منتقل کرتا گیا۔ آرٹسٹ کیزلنگ کی روبوٹک ہاتھ کیساتھ ملکر تخلیق کی یہ لانگ ڈسٹینس آرٹ "ہائبرڈ ہیڈ"ایک ساتھ ملا کر ویانا اور لندن میں نمائش کیلئے پیش کردیا جائیگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.