29 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 2:56
نوجوان کو اپنی برداشت سے بڑھ کر وزن اٹھانا بھاری پڑ گیا
کینبرا…این جی ٹی…کہتے ہیں کہ انسان کو خود پر اتنا ہی بوجھ ڈالنا چاہیے کہ جتنا وہ برداشت کر سکے ورنہ فائدے کے بجائے نقصان ہی اٹھانا پڑتا ہے۔اس بات کا عملی مظاہرہ آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے مارٹن نامی شخص نے کر دکھایا جو اپنا ہی ریکارڈ توڑنے کی غرض سے اپنی استطاعت سے بڑھ کر وزن اٹھا بیٹھا۔اپنی طاقت کا مظاہرہ کرکے وہاں موجود لوگوں سے داد کیا وصول کرنی تھی الٹا خود کو ہی چوٹ لگوا بیٹھا،مشہور تو ہو گیا لیکن سیانے کہتے ہیں کہ ایسی مشہوری سے گمنامی ہی بھلی !!