1 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 6:42
کیلیفورنیا میں کتوں کی سرفنگ کا سالانہ مقابلہ
لاس اینجلس …این جی ٹی …امریکی ریاست کیلیفورنیا کےHuntingtonساحل پرکتوں کی سرفنگ کاسالانہ مقابلہ منعقد کیا گیا۔اس مقابلے میں ہر رنگ اور سائزکے لاتعدادکتوں نے ساحل کی اونچی اور تیز لہروں پر اپنی سرفنگ کی ماہرانہ صلاحیتوں کا خوبصورتی سے مظاہرہ کیا۔ سمندر کی تیز لہروں پر سرفنگ کرتے ہوئے کتوں کا یہ دلچسپ مقابلہ ہر سال کیلیفورنیا کے ساحلوں پر منعقد کیا جاتا ہے جس میں سرفنگ کرنے والے کئی ماہر کتے شائقین کو محظوظ کرتے ہیں ۔