2 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 17:6
چین میں دنیا کے سب سے بڑے مشروم کی دریافت
بیجنگ…چین میں دنیا کا سب سے بڑامشروم دریافت ہو گیا،جس کی لمبائی 0.97 میٹر جبکہ اس کا وزن 82.8 کلو گرام ہے۔چین کے صوبے ینان کے قصبے میں دنیا کا سب سے بڑا مشروم دریافت کر لیا گیا ہے،جس کی لمبائی 0.97 میٹر ،وزن 82.8 کلو گرام جبکہ مشرو م کے سر کا قطر 1.38 میٹر ہے۔ اس مشروم کے مالک ینگ کا کہنا ہے کہ ایسا تیسری دفعہ ہوا ہے جب اس کی زمین پر اتنی بڑے مشروم اْگے ہیں۔پہلے مشروم کا وزن 42 کلو گرام جبکہ دوسرے کا 46.5وزن کلو گرام تھا۔ ینگ کو ورلڈ رکارڈ ایسوسی ایشن کی جانب سے سرٹیفیکٹ بھی دیا گیا ہے۔