تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
3 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 2:29

بر طانیہ میں خواتین کیلئے متعارف کر دہ دلچسپ تھری ڈی پر نٹر

لندن…این جی ٹی…بر طانیہ میں ایک نجی کمپنی نے خصوصی طور پر گھر یلو خواتین کیلئے ایسا منفرد تھری ڈی پر نٹر متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے خواتین جیولری ،کھلونے ،برتن اور ڈیکوریشن پیس گھر بیٹھے اپنی مر ضی سے منٹوں میں تیار کر سکتی ہیں۔Cube نامی اس تھری ڈی پرنٹر میں پلاسٹک کا کارٹریج(Cartridge)استعما ل کیا جاتاہے جو کمپیوٹر کے ذریعے ملنے والی ہدایات پر عمل کر تے ہوئے پر نٹر میں ہی پگھل کر مطلوبہ چیز کی شکل میں پر نٹر سے باہر نکلتا ہے۔خواتین اس تھری ڈی پر نٹر کے ذریعے اپنے لئے روز مرہ پہننے کیلئے پلاسٹک کی جیولری،بچوں کیلئے کھلونے اور گھر کی سجاوٹ کیلئے ڈیکوریشن پیس بھی مختلف رنگ اور ڈیزائن میں نکال کر اپنے اندر مو جو د آرٹسٹ کو گھر بیٹھے باہر نکال سکتی ہیں جسے برطانیہ میں عام فروخت کیلئے بھی پیش کر دیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.