تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
4 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 12:58

چین کا روایتی طریقہ علاج انسانوں کے ساتھ جانوروں کیلئے بھی

ساوٴپاوٴلو…چین کا روایتی طریقہ علاج انسانوں کے ساتھ جانوروں پر بھی آزمایا جانے لگا۔ برازیل میں بیمار جانوروں کا علاج آکیو پنکچر acupuncture تھراپی سے کیا جارہا ہے۔ لوگوں کی بڑی تعداد جنوبی امریکا کے سب سے بڑے تھیم ایکوریم ساوٴپاوٴلو کا رخ کر رہی ہے،جس میں بچوں کی تعداد زیادہ ہے۔ ایکوریم میں بیمار جانوروں کا علاج چین کے روایتی acupuncture آکیو پنکچر تھراپی سے کیا جاتا ہے۔ ایکیوریم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ تھراپی جانوروں کیلئے فائدہ مند ثابت ہو رہی ہے۔ایکوریم میں 3 سو اقسام کے 3ہزار جانورموجود ہیں۔اس ایکوریم میں نہ صرف آبی جاندار بلکہ رینگنے والے جانور،پرندوں سمیت دوسرے جانور بھی رکھے گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.