8 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 9:34
نا ہموار راستے پرتوازن بر قراررکھ کر چلنے والا روبوٹ
نیویارک …این جی ٹی …امریکی ماہرین نے ایسا روبوٹ تیار کیا ہے جو نوکیلے پتھروں سے بھرے راستے پربھی اپنا جسمانی توازن بر قرار رکھ کر چلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔انسانی جسامت کی ظاہری شکل اور قدوقامت والے اس روبوٹ کا نام اٹلس(Atlas) ہے جو اپنے بازوؤں کو ہوامیں پھیلا کر انسانوں کی طرح گرے بغیر پتھروں سے بھرے راستے پر چل کریہ مشکل گزار راستہ کامیابی سے طے کر تاہے۔ جدید ٹیکنالوجی کے حامل اس روبوٹ کو حتمی شکل دینے کے ساتھ ہی اس کی صلاحیت کا عملی تجربہ بھی پیش کیا گیا جوکہ ماہرین کی ذہانت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔