تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
12 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 15:49

چین میں پرانی کاروں کی 1800 کلومیٹر کی ریلی

بیجنگ…چین میں پرانی گاڑیوں کی 1800کلومیٹر کی ریلی شروع ہوگئی۔دارالحکومت بیجنگ میں دیوار چین کے ایک حصے سے شروع ہونے والی کار ریلی میں 50 گاڑیاں حصہ لے رہی ہیں۔ 6 روز تک جاری رہنے والی اس کار ریلی میں 20 ممالک سے تعلق رکھنے والی گاڑیاں موجود ہیں۔ریلی کا آخری مقام شنگھائی ہوگا۔ریلی کے شروع ہونے کے وقت مقامی افراد کے علاوہ سیاحوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔لوگوں نے پرانی گاڑیوں کو بہترین حالت میں دیکھ کر خوشی اور حیرت کا اظہار کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.