17 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 23:46
چین میں موٹربائیک کی عالمی نمائش کا انعقاد
بیجنگ…چین میں موٹربائیک کی عالمی نمائش میں ایک سے بڑھ کر ایک موٹرسائیکل نمائش کے لیے پیش کی گئی۔ چین کے صوبے چونگنگ میں ایشیا کی سب سے بڑی سالانہ موٹر بائیک نمائش شروع ہوگئی ہے جس میں چالیس اداروں نے اپنی مصنوعات متعارف کرائی ہیں۔ بعض موٹر سائیکلوں کے ڈیزائن اور خوبیاں ایسی ہیں جنہیں دیکھ کر شائقین واقعی حیرت سے دنگ رہ جاتے ہیں۔