22 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 3:57
دو دہائیوں سے زیرِ زمین موجود لکڑی سے تعمیر کردہ گھرمیں رہائش پذیر شخص
نیویارک… این جی ٹی…وسیع و عریض رقبے پر پھیلے ہوئے پُر آسائش گھروں میں رہنے کا خواب کون نہیں دیکھتالیکن ایک امریکی شخص ایسا بھی ہے جولگ بھگ دو دہائیوں سے زیِر زمین لکڑی سے قائم کردہ گھر میں رہائش پذیر ہے۔ہالی ووڈ کی سپر ہٹ فلم لارڈ آف دی رنگز میں دِکھائے جانیوالے بونوں کی انوکھی رہائش گاہ سے مماثلت رکھتایہ گھر ڈین پرائس نامی اس شخص نے اپنی روزمرہ زندگی میں بڑھتے ہوئے اخراجات سے بچاؤ کیلئے تعمیر کیا تھا ۔ڈین کا کہنا ہے کہ وہ اس انوکھے گھر میں نہایت سکون سے زندگی بسر کررہا ہے جہاں ضروریاتِ زندگی کی تمام اشیا اس ڈھنگ سے ترتیب دی گئی ہیں کہ یہ جگہ ایک مکمل گھر سے کسی صورت کم معلو م نہیں ہوتی۔ مختصر سے رقبے پر پھیلے ہوئے اس ماحول دوست گھر میں ایک کچن، کمرہ، واش روم، بک شلفس،الماری اور آتش دان بھی موجود ہے جبکہ مکمل طور پر لکڑی سے بنایہ گھرپانی اور بجلی کی سہو لت سے بھی آراستہ ہے۔