تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
22 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 12:16

بے دھیانی میں مو بائل فون پر بات کر نا مہنگا پڑ گیا

نیویارک…این جی ٹی…بعض اوقات لوگ مو بائل فون پر بات کر نے میں اس قدر مگن ہو تے ہیں کہ انھیں اپنے آس پاس کے ماحول کا بالکل بھی ہو ش نہیں ہوتا۔ایساہی واقعہ امریکی شہرBoston کے ریلوے اسٹیشن میں دیکھا گیا جب ایک خاتون مو بائل فون پر بات کر نے میں اتنی مگن تھی کہ چلتے چلتے وہ اچانک ریل کی پٹری پرجا گری۔پٹری پر گرتے ہی انھیں موبائل فون پر بات کر نے سے نا صرف عارضی طور پر فرصت ملی بلکہ اپنے ساتھ ہونے والے حادثے کی نزاکت کا بھی علم ہو گیا۔خو ش قسمتی سے جس وقت یہ خاتون پٹری پر گری اس وقت کو ئی ریل اس پر سے گزر نہیں رہی تھی ورنہ یہ بے دھیانی اسے مزید بھی مہنگی پڑ سکتی تھی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.