23 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 0:54
ہزاروں کھلونوں اوردیگرننھی اشیاء سے تیار کردہ دلفریب آرٹ ورک
لندن…این جی ٹی…برطانیہ سے تعلق رکھنے والے آرٹسٹ "جو بلیک" کو چھوٹی چھوٹی نا کارہ اشیاء سے آرٹ کے حیرت انگیز فن پارے بنانے میں بے انتہا مہارت حاصل ہے۔ یہ ماہر مصور تصویر کی باریکیوں کو سمجھتے ہوئے پہلے برش کی مدد سے تصویربناتے ہیں اور پھراس پر کھلونوں، شطرنج کے مہروں اور دیگر ننھی ناکارہ اشیا کواس طرح ترتیب سے نصب کرتے ہیں کہ دیکھنے والے دنگ رہ جاتے ہیں۔ہر شاہکار کو تیار کرنے کیلئے مصورکو 12ہزار تک چھوٹی چھوٹی اشیا کا استعما ل کرنا پڑتا ہے جبکہ ایک پورٹریٹ کی تیاری میں 50سے زائد گھنٹے کا وقت صرف ہوتا ہے۔ لندن کے ایک میوزیم میں سجے ان فن پاروں کی نمائش سے لطف اندوز ہونے کیلئے روزانہ سینکڑوں افراد یہاں کا رخ کر رہے ہیں جو 19نومبر تک جاری رہے گی۔