تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
23 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 3:19

ڈچ سائنسدان نے فضا سے دُھند کھینچنے والا ویکیوم کلینر تیار کرلیا

بیجنگ… این جی ٹی…بیجنگ میں آجکل ہر سو دھند کے راج نے نظامِ زندگی بری طرح مفلوج کرکے رکھ دیا جسکے باعث ناصرف بچے بڑے سب ہی گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں بلکہ کاروبارِ زندگی رُک جانے سے معیشت کو بھی بے حد نقصان پہنچ رہا ہے۔آئے دن مختلف ممالک میں اسی نوعیت کے مسئلے کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ایک ڈچ سائنسدان نے فضا سے دُھند سمیٹنے والاویکیوم کلینر ڈیزائن کرلیا ہے۔بیجنگ انتظامیہ کے اشتراک سے تیار کیا گیا یہ ویکیوم کلینر تانبے سے بنے ہوئے کوئیل کی مدد سے ایک الیکٹرواسٹیٹک فیلڈ(برقی کشش والا میدان)تخلیق کرتا ہے جو فضا میں سے آلودہ ذرات/دُھند والے ذرات اپنے اندر سمیٹتے ہوئے اُسے آلودگی سے پاک کردیتی ہے۔یہ مخصوص ویکیوم کلینر دُھند کی دبیز تہہ میں کم وبیش60میٹر بڑے سوراخ تخلیق کرتا جاتا ہے جسکے ذریعے علاقے کے باسیوں کو صاف ہوا میں سانس لینے کی سہولت میسر آسکتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.