26 اپریل 2014
وقت اشاعت: 19:47
چین : آبادی میں گھس آنیوالے برفانی تیندوے کو واپس جنگل میں چھوڑ دیاگیا
بیجنگ…چین میں آبادی میں گھس آنے والے برفانی تیندوے کو پکڑ کر واپس جنگل میں چھوڑ دیا گیا ،برفانی تیندوا راستہ بھٹک کر روٹوگ کاوٴنٹی میں بھیڑوں کے فارم میں گھس آیا تھاجسے ایک شہری نے پکڑا اور اس کی اطلاع محکمہ جنگلات کے حکام کو دی،جس پر متعلقہ حکام نے اسے پکڑ کر جنگل میں چھوڑ دیا،تیندوا ایک اعشاریہ تین میٹر لمبا اور ایک سو بیس کلو وزنی تھا ۔