27 اپریل 2014
وقت اشاعت: 6:7
بر طانوی شخص اپنی پالتو بطخوں کے ساتھ شاپنگ کر نے اسٹور پہنچ گیا
لندن…این جی ٹی…شا پنگ کی شوقین صرف خواتین ہی نہیں ہو تیں بلکہ بر طانیہ کی دو پالتو بطخیں بھی ہیں جو اپنے مالک کے ہمراہ ایک اسٹور میں خریداری کیلئے پہنچ گئی۔ مالک نے ان بطخوں کو قابو کر نے کیلئے ان کے گلے میں رسی باندھ کر پکڑتے ہوئے خوب دکانوں کی سیر کرائی۔ان بطخوں کو مارکیٹ میں اس طرح گھومتا پھرتا دیکھ کر وہاں مو جود ہر ایک شخص حیران ہو کر انھیں دیکھتا رہا جنھیں کچھ پسند نہیں آیا اور بس ایک جائزہ کرکے مالک کے ہمراہ روانہ ہو گئی۔