تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
30 اپریل 2014
وقت اشاعت: 11:59

چین میں دیوہیکل تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے گھر تیار

بیجنگ …این جی ٹی …اب ایک دن میں دس گھر تیار ہوجائینگے۔کیوں ہوگئے نا حیران، لیکن یہ کوئی جناتی کمال نہیں ہوگا۔ جی ہاں بالکل چین میں تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے گھر تیار کیے جارہے ہیں۔ چین کی ونسن نیو مٹیریلز کمپنی نے ایسا تھری ڈی پرنٹرتیار کیا ہے جو کنکریٹ، سیمنٹ اور تعمیراتی ملبے کی مدد سے ایک دن میں ون یونٹ کے دس گھر پرنٹ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔گھر کا پورا ڈھانچہ، دیواریں اور بنیادیں اس پرنٹر کی مدد سے تیار کرنے کے بعد باقاعدہ تیار شدہ کھڑکیاں، دروازے اور دیگر فٹنگز اس میں جوڑ دی جاتی ہیں۔تھری ڈی پرنٹر سے تیار شدہ یہ ون یونٹ گھر انتہائی سستے داموں فقط 5 ہزار ڈالر میں باآسانی دستیاب ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.