2 مئی 2014
وقت اشاعت: 11:57
تائیوان میں فنگر بو رڈنگ کی مقبولیت میں اضافہ
تائی پے …این جی ٹی …اسکٹینگ کوئی نیا کھیل نہیں جس میں اسکیٹ بو رڈ پر کھڑے ہو کر کھلاڑی رکھی رکاوٹوں کے اوپر سے گزرتا ،اچھلتا اور قلابازیاں لگا کر محظو ظ ہو تا ہے۔تائیوان میں اس کھیل میں جدت کا اضافہ کر تے ہو ئے منفرد فنگر بو رڈنگ متعارف کر وایا گیاہے جس میں کھلاڑی نہیں بلکہ اس کے ہاتھ کی انگلیاں اسکیٹ بو رڈنگ کر تی نظر آتی ہیں ۔اس مقصد کیلئے ایک چھوٹے سے سائز کے حامل اسکیٹ بو رڈ پر ہاتھ کی دو انگلیاں رکھ کرٹیبل پر بنے ایک مکمل اسپورٹس کمپلیکس کے ماڈل میں مو جود رکاوٹوں پر چلا کر فنگر بو رڈنگ کی جاتی ہے۔