تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
6 مئی 2014
وقت اشاعت: 1:13

جدہ میں دنیا کی بلند ترین عمارت کے تعمیراتی کام کا آغاز

جدہ …سعودی عرب کے شہر جدہ میں دنیا کی بلند ترین عمارت کے تعمیراتی کام کا آغاز کر دیا گیا۔سعودی حکام کا کہنا ہے کہ تعمیر کے پہلے مرحلے میں دنیا کا سب سے بلند ٹاور تعمیر کیا ئے گا جو2018ء تک مکمل ہوجائے گا ، 2021ء تک عمارت کے باقی حصوں کی تعمیر کا کام بھی مکمل کیا جائے گا۔کنگ ڈم ٹاور کی اونچائی3ہزار 280 فٹ ہوگی ،اس وقت بلند ترین عمارت کا اعزاز دبئی کے برج خلیفہ کو حاصل ہے جس کی اونچائی2ہزار 716 فٹ ہے۔ حکام کے مطابق 1.2 ارب ڈالر کی لاگت سے جدہ میں تعمیر کی جانے والی دنیا کی اِس بلندترین عمارت کو سیفٹی اور سیکیورٹی کی جدید اور بہترین سہولتوں سے آراستہ کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.