تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
6 مئی 2014
وقت اشاعت: 14:34

ایران میں کافی بنانے کادلچسپ مقابلہ

تہران…این جی ٹی… عمدہ کافی بنانا ہر ایک کے بس کی بات نہیں، یہی وجہ ہے کہ حال ہی میں ایران کے دارالحکومت تہران میں کا فی بنا نے کے دلچسپ مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔تہران میں ہونے والی فیڈیلیو براسٹا چمپئن شپ نامی اس سالانہ مقابلے میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے مردوخواتین نے شرکت کی۔اس مقابلے میں ملک بھر سے درجنوں کافی میکرز نے شرکت کرتے ہوئے عمدہ کافی بنانے کے چیلنج کو قبول کیا اور 16 منٹ کے مختصر وقت میں ناصرف بہترین کافی تیار کی بلکہ اُسے خوبصورتی سے ڈیکوریٹ بھی کیا۔ اس موقع پر موجود جج حضرات نے باری باری تمام شرکاء کی تیار کردہ کافی کا ذائقہ چکھا اورکافی بنانے کے طر یقہ کار، رفتار، کافی ، دودھ اورکریم کے میلاب سے بننے والی کافی کی رنگت اور خوبصورتی سے سجاکر پیش کر نے تک کے تما م مراحل کا جا ئزہ لے کر شر کاء کو نمبر دیئے ۔ جیتنے والے خوش نصیب کو بطور انعام اٹلی کی ٹرپ اور وہاں کافی میکنگ کورس میں حصہ لینے کا موقع دیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.