8 مئی 2014
وقت اشاعت: 7:42
ٹرک پر بائیک لوڈ کرنے کا انوکھا طریقہ
کینبرا… این جی ٹی…بائیک پر خطرناک کرتب کا مظاہرہ کرنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں لیکن پیشہ ور کھلاڑیوں کے لئے تو یہ بچوں کے کھیل جیسا ہی ہوتا ہے۔ اب آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے جیک فیلڈ نامی اس پیشہ وررائیڈرکو ہی دیکھ لیجئے جس نے ٹرک پر بائیک لوڈ کرنے کا نیا طریقہ ایجاد کر ڈالا۔ اپنی موٹر سائیکل کو انتہائی مہارت کے ساتھ ہوا میں اچھالتے ہوئے الٹی قلابازی کھا کرٹرک پر چڑھا کر اس کرتب باز نے اپنی مہارت کا ثبوت دے دیاجو ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔