تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
9 مئی 2014
وقت اشاعت: 7:34

آگ سے بچانے کیلئے خاتون نے دو بچوں کو چوتھی منزل سے نیچے پھینک دیا

ماسکو… این جی ٹی…اولاد ہر ماں باپ کو پیاری ہو تی ہے جو انھیں ایک کانٹا لگتے بھی نہیں دیکھ سکتی لیکن بعض اوقات ایسی صورتحال بھی پیدا ہو جاتی ہے کہ وہ نہ چاہتے بھی اولاد کو مشکل میں اپنے ہاتھوں سے ڈالتے ہیں۔ایسا ہی منظر روس میں دیکھا گیا جہاں ایک رہائشی اپارٹمنٹ کی چوتھی منزل پر آگ لگ گئی لیکن اچانک اس مشکل سے بچنے کیلئے ایک ماں نے اپنے تیرہ اور چار سالہ دوبچوں کو کھڑکی سے نیچے پھینک دیا جنھیں نیچے کھڑے پڑوسیوں نے ہاتھ میں پکڑی بیڈ شیٹ میں کیچ کر کے محفوظ کر لیا۔ماں نے بچوں کو بچانے کے بعد خودچھلانگ نہیں لگائی جسے بعد میں فائر فائٹرز نے پہنچ کر ریسکیو کر کے چوتھی منزل سے نیچے اتار دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.