12 مئی 2014
وقت اشاعت: 6:51
گوشت کے ٹکڑے کیلئے ننھا بلی کا بچہ ڈاگی سے پنگا لے بیٹھا
نیویارک… این جی ٹی…کہتے ہیں کہ پیٹ کیلئے کچھ بھی کیا جاسکتا ہے اور اس ہی بھوک کو مٹانے کیلئے یہاں کتا اور بلی چھینا جھپٹی کا مظاہرہ کرتے نظر آرہے ہیں۔مانو بلی کو کہیں سے گوشت کا ٹکڑا ملا تو کتے میاں کی رال بھی ٹپکنے لگی اور جھپٹ کر اپنے منہ میں دبا لیا لیکن بلی بھی کہاں ہار ماننے والی تھی۔خود سے دس گنا بڑے اس کتے سے بغیر کسی ڈر کے اپنا حق واپس لینے کی کوششوں میں لگی اور بالآخر جیت تو کتے ہی کی ہوئی لیکن اس با ہمت بلی نے بھی کیا خوب مقابلہ۔