14 مئی 2014
وقت اشاعت: 2:59
آپ صرف تفریح کریں ویڈیو ڈرون کیمرہ بنائے گا
پیرس… این جی ٹی…ایک فرنچ کمپنی نے ایسا ڈرون کیمرہ متعارف کر وایا ہے جس کے ذریعے تفریح کے وقت ان لمحات کو ریکارڈ کر نے کی فکر آپ کی نہیں بلکہ اب اس ڈرون کی ہے۔حال ہی میں ساحل کے کنارے ریت پر چند نو جوانوں نے مل کر لکڑی کے ذریعے آرٹ بنایاجسے اس ڈرون کیمرہ نے ہو امیں اڑتے ہوئے خوبصورتی سے ریکارڈ کر کے ہمیشہ کیلئے یاد گا ر بنا دیا۔اس ڈرون کیمرہ کو سمارٹ فون سے کنٹرول کیا جاتاہے جو پہلے سے طے شدہ حدود اور فاصلے پر عمل کر تے ہو ئے کوریج کر تا ہے۔