14 مئی 2014
وقت اشاعت: 8:22
ماہر کاریگر نے ناکارہ اشیاء سے ننھا ماحول دوست گھر بنا لیا
نیو یارک…عالیشان اور بڑے بڑے گھر تو آپ نے بہت دیکھے ہوں گے لیکن ایسے چھوٹے چھوٹے گھر شاید ہی دیکھے ہوں جوماحول دوست ہونے کے ساتھ حجم میں بھی نہایت کم ہیں۔جی ہاں حال ہی میں43سالہ امریکی کارپینٹرجارجی ڈیرک نے انتہائی معمولی حجم کے ان منفرد گھروں کو خصوصی طور پر بے گھر افراد کے لئے بنایا ہے جن میں کھڑکیاں ، دروازے،روشن دان ، شیلفس بھی نصب کیے ہیں جو انہیں رہائش کے قابل ایک مکمل گھر بنا رہے ہیں۔ ناکارہ اور ناقابل استعمال اشیا کی مدد سے تیار کردہ یہ گھر4 سے 6فٹ تک اونچے اور 6سے 8 فٹ چوڑائی پر مشتمل ہیں جنہیں ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنا بھی آسان ہے۔