20 مئی 2014
وقت اشاعت: 9:9
امریکا:90سالہ شخص نے گریجویشن کرکے سب کر حیران کردیا
نیویارک …تعلیم کے حصول کے لئے عمرکی کوئی قید نہیں ہوتی، یہ ثابت کیا ایک امریکی شخص نے، جس نے 90 سال کی عمر میں گریجویشن کرکے سب کو حیران کردیا۔دوسری عالمی جنگ میں حصہ لینے والے 90سالہ سابق فوجی، والٹر سیٹن بنکر نے1946 میں داخلہ لیا مگر طبی وجوہات کی بنا پر تعلیم مکمل نہ کر سکے۔1947 میں شادی کی، دس بچے ہوئے، اْن سب نے گریجویشن کی، مگر والٹرتعلیم مکمل نہیں کر سکے اور اب انہوں نے68 سال بعد بالآخر زیویئر یونیورسٹی اوہایو سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کر لی ہے۔والٹر بنکر پھیپڑوں کے کینسر کے علاج کیلئے 13 بار ریڈی ایشن کے مرحلے سے گزر چکے ہیں، لیکن اس کے باوجود انہوں نے ہمت نہ ہاری اور گریجویشن کی ڈگری حاصل کر کے اپنی خواہش پوری کر لی۔