21 مئی 2014
وقت اشاعت: 7:50
دنیا کے سب سے خوفناک اےئرپورٹ رن ویز
کیریبین…این جی ٹی…اگر آپ سا حلِ سمندر پر ٹہل رہے ہوں اور اچا نک ایک ہو ائی جہا ز آ پ سے چند فٹ اوپر اڑتا ہو ئے گزرے تو کیسا محسوس ہوگا؟ یہ منظرکیریبین آئی لینڈ میں واقع ماہوبیچ پر رو زانہ دیکھنے کو ملتا ہے جب جب ہو ائی جہا ز سیاحوں سے صر ف بیس گز اوپر سے گز رتے ہیں اور ایسا محسو س ہوتا ہے جیسے یہ ہوا ئی جہا ز آ پ کے اوپرہی گرنے وا لا ہے ۔ اتنا نیچے اُڑنے کی وجہ جزیرے سے چند میل دور مو جو د جولیانا انٹرنیشنل ائیرپورٹ ہے جسکا رن وے بہت چھو ٹا ہونے کی وجہ سے جہا ز کو لینڈ کرنے کے لیے بہت نیچے اُڑنا پڑ تا ہے ۔اسی طرح نیپال کے للکا اےئرپورٹ پر پائلٹس کو بیحد چوکنا رہنے کی ہمہ وقت ضرورت رہتی ہے کیونکہ اس ایئر پورٹ کا رن وے 9ہزار20سونیچائی کی طرف جاتا ہوا نظر آتا ہے جیسے کوئی رولر کوسٹر رائیڈ پر بیٹھا ہو۔بھوٹان کے پارو ائیرپورٹ کا رن وے بھی دنیا کے خطرناک ترین رن ویز میں شمار کیا جاتا ہے جہاں دریائے پارو اور ہمالیہ کے پہاڑوں کے اوپر سے اُڑان بھرتے طیارے تیزہواؤں کے باعث فضا میں ڈولتے نظر آتے ہیں۔اسکات لینڈ کے بارا اےئر پورٹ کاحال تو سب سے بدحال ہے جہاں طیاروں کو رن وے پر اُترنے کیلئے لہروں کے پیچھے جانے کا انتظار کرنا پڑتا ہے اور رن وے پر لینڈنگ صرف اسی صورت ممکن ہوپاتی ہے کہ لہریں سمندر کی جانب لوٹیں اور تھوڑا میدانی علاقہ پیدا ہوجائے۔برطانیہ کے گبریلٹر ایئرپورٹ کا رن وے مرکزی شاہراہ سے متصل فقط2ہزارمیٹر رقبے پر محیط ہے لہٰذا جب بھی یہاں کسی طیارے نے ٹیک آف یا لینڈ کرنا ہوتا ہے سرونسٹن چرچل ایونیو پر ٹریفک کی روانی تھوڑی دیر کیلئے معطل کردی جاتی ہے۔