22 مئی 2014
وقت اشاعت: 11:30
ریت سے مو سیقی کے سر بکھیرنے والی الیکڑونک ڈیوائس!
لاس اینجلس …این جی ٹی …ریت کا نا م لیتے ہی گرمی کا خیال ذہن میں آتا ہے لیکن امریکی نو جوانوں نے اسی ریت کو مو سیقی کے سر بکھیرنے کیلئے استعما ل کر نا شروع کر دیا ہے۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ذہین نو جوانو ں کی ایک ٹیم نے مل کر ایسی الیکڑونک میوزیکل ڈیوائس تیار کی ہے جسے ریت سے بھرے با کس میں رکھتے ہی یہ اپنے اندر مو جود سینسرز کی بدولت مو سیقی بجانا شروع کر دیتا ہے۔یہ ڈیوائس اپنے اردگر د مو جود ریت میں ہو نے والی حرکت کے فوراً بعد میوزک بجانے کے ساتھ ساتھ رنگ بر نگی لائٹس روشن کر کے اس منظر کو مزید دلکش بنا دیتی ہے۔