24 مئی 2014
وقت اشاعت: 7:50
امریکی خاتون ٹرین کی زد میں آنے سے بال بال محفوظ
نیویارک… این جی ٹی…کہتے ہیں کہ جلد بازی ہمیشہ نقصان کا سبب ہی بنتی ہے جس کی ایک تازہ ترین مثال امریکہ میں دیکھنے میں آئی جب ایک خاتون اپنی جان کی بازی ہارتے ہارتے بچی۔امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میٹ لینڈ میں ایک خاتون نے دور سے ٹرین آتے دیکھی مگر پھر بھی کار چلاتے ہوئے ریل کی پٹڑی پار کرنے کی کوشش کی۔عین پٹڑی کے درمیان خاتون کی کار بند ہوگئی جسے خاتون باوجود کوشش کے اسٹارٹ نہ کر سکیں اور حواس باختہ ہوگئیں۔ پینتیس میل فی گھنٹہ کی رفتار سے آتی ٹرین انہیں کچلنے ہی والی تھی کہ انہوں نے ہمت دکھائی اور بر وقت کار سے نکل پڑیں مگر ان کی کار کا کباڑا ہو کر رہ گیا۔