30 مئی 2014
وقت اشاعت: 6:52
لندن کی فضاؤں میں اڑتے حسین گلابی رنگ کے کبوتر کی دھوم
لندن… این جی ٹی…یوں تو دنیا قدرت کے بے شمار انمول شاہکاروں سے بھری پڑی ہے جن میں سے کچھ توسامنے ہیں لیکن کئی ایسے بھی ہیں جو اچانک عیاں ہو کر انسان کوورطہ حیرت میں ڈال دیتے ہیں۔لندن کی فضاؤں میں بھی آج کل ایک ایسے ہی ایک گلابی کبوتر کے چرچے ہیں جس نے لوگوں کو اپنے سحر میں مبتلاکر رکھا ہے۔ اس کبوتر کو دیکھنے والے پہلی نگاہ پڑنے پر یقین ہی نہیں کرتے لیکن اگلی نظر پڑتے ہی وہ قدرت کے معترف ہوجاتے ہیں۔محکمہ جنگلی حیات کا کہنا ہے کہ اس نایاب کبوتر کی نسل آگے بڑھنے کے امکانات بہت ہی کم ہیں۔