تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
30 مئی 2014
وقت اشاعت: 11:52

ننھے کینگرو کو اپنی اولاد کی طرح رکھنے والی امریکی خاتون!

نیویارک …این جی ٹی …یوں تو انسانوں کا جانوروں سے لگاؤ کوئی نئی بات نہیں لیکن کینگرو سے دوستی کی یہ داستان شاید آپ نے پہلے کبھی نہ سنی ہو۔ امریکی ریاست ورجینیا سے تعلق رکھنے والی جولیا نامی خاتون نے دو سال قبل ایک فارم ہاؤس سے 3ہفتے کے ایک ننھے کینگرو کوگود لیاتھا۔جولیا نے اس کینگرو کونہ صرف اپنے گھر میں اپنے بچے کی طرح رکھا ہوا ہے بلکہ اس کیلئے الگ وارڈ روب بھی بنا رکھا ہے جس میں سے کینگرو کو روزانہ نت نئے ڈیزائن کے کپڑے پہننے کو ملتے ہیں۔ بومیرو نامی یہ ننھا کینگرو سارے گھر میں اچھلتا کودتا رہتا ہے اور اس کی مالکن نے اس کی بوریت دور کرنے کیلئے ایک مانو بلی بھی پال رکھی ہے جو کینگرو کی بہترین دوست ہے۔ ننھا کینگرو رات کو اپنے بستر پر سوتا ہے اور خاتون کے مطابق یہ اسے اپنی ماں سمجھتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.