1 جون 2014
وقت اشاعت: 12:53
ماہر فنکار نے اپنایا آرٹ کا انوکھا انداز!!
لندن …این جی ٹی …دنیا میں اپنے فن کا مظاہرہ کرکے داد وصول کرنے کے خواہشمند تو بہت سے لوگ پائے جاتے ہیں لیکن کامیاب وہی کہلاتا ہے جو روایتی انداز سے ہٹ کر کوئی انوکھا طریقہ اختیار کرے۔ذرا اس آرٹسٹ کو ہی دیکھ لیجئے جو پینٹنگ کرنے کے لئے برش کے بجائے چھری سے آرٹ کا ایسا شاندار نمونہ تخلیق کرتا ہے کہ دیکھنے والے اس کی حیران کن صلاحیتوں سے متاثر ہوئے بنا نہیں رہ پاتے اور سراہنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔کیوں کبھی دیکھا ہے چھری کا ایسا انوکھا استعمال۔