2 جون 2014
وقت اشاعت: 7:13
شارک مچھلی نے اڑائے فری لنچ کے مزے
جکارتہ… این جی ٹی…سمندر میں مچھلیوں کا شکار کرنے والے ماہی گیروں کو اکثر اوقات غیر یقینی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے ان کے کئے کرائے پر پانی پھر جاتا ہے ۔انڈونیشیا کے سمندر میں ایک ماہی گیر کے ساتھ بھی ایسا ہی کچھ ہوا جہاں اس کے جال میں پھنسی ہزاروں چھوٹی مچھلیوں پر ایک خطرناک شارک نے دھاوا بول دیا۔ماہی گیر کی کئی گھنٹوں کی محنت کے بعدجال میں پھنسی تمام چھوٹی مچھلیاں شارک فری لنچ سمجھ کر کھاتی رہی اور آخر میں ماہی گیر کے ہاتھ میں صرف جال ہی رہ گیا۔