5 جون 2014
وقت اشاعت: 4:55
70ویں سالگرہ پرلونگ بورڈنگ کا شاندار مظاہرہ
نیویارک…این جی ٹی…بڑھتی ہوئی عمر کے ساتھ انسان کی جسمانی سرگرمیاں کم ہو کر رہ جاتی ہیں لیکن کچھ زندہ دل لوگ ایسے بھی ہیں جو یہ سمجھتے ہیں کہ بس دل جوان ہوناچاہئے عمروں میں کیا رکھا ہے۔یقین نہ آئے تو جوش اور مہارت سے لونگ بورڈنگ کا شاندار مظاہرہ پیش کرتے اس داد ابا کو ہی دیکھ لیں جو یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ عمر رواں بھی ان کی ہمت اور جذبے کو شکست دینے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔اپنی سترہویں سالگرہ کی خوشی میں یہ بڑے میاں اسکیٹ بورڈنگ کرتے ہوئے ایسی شاندار ٹرِ کس دکھارہے ہیں کہ نوجوان بھی ان کی صلاحیتوں کا مقابلہ کرتے ہوئے ہار مان لیں۔