7 جون 2014
وقت اشاعت: 7:26
ہزاروںلیگو بلاکس کی مدد سے تیار حیرت انگیز ریلوے ماڈل
ایمسٹرڈیم...... این جی ٹی....... دور جدید میں جہاں مشینوں کو جدید سے جدید تر بنایا جا رہا ہے وہیں ان کے ماڈلز اور کھلونوں کی تیاری میں بھی نئے ریکارڈز قائم ہو رہے ہیں۔ ایسا ہی ایک کمال دکھایا ہے نیدر لینڈ سے تعلق رکھنے والے ماہر انجنئیر نے ہزاروں لیگو بلاکس کی مدد سے ایسا انوکھاریلوے ماڈل تیار کیا ہے جسے دیکھ کر کوئی بھی داد دئیے بنا رہ نہیں پاتا۔مکمل طور پر لیگو بلاکس کی مدد سے تیار کی گئی پٹڑیوں پر لیگو سے ہی بنی پانچ ٹرینیں دوڑتی نظرآتی ہیں جس میں پانچ اسٹیشنز بھی قائم کئے گئے ہیں۔