9 جون 2014
وقت اشاعت: 7:6
بی مانو اور ڈولفن کی انوکھی دوستی
نیویارک..... این جی ٹی.....یوں تو ڈولفن کو انسان دوست آبی جانور کہا جاتا ہے کہ لیکن اس ڈولفن نے تو ایک بی مانو کو اپنا دوست بنا کر سب کو حیران کر ڈالاہے۔اس ویڈیو میںرنگ و نسل کی تفریق سے آزاد سمندر اور خشکی میں رہنے والے دو مختلف جانوروں میں اس قدر پیار نظر آرہا ہے جو اس سے پہلے شاید ہی کسی نے دیکھا ہو۔انسان دوستی کے حوالے سے مشہور ڈولفن نے بلی کو بھی معصوم ادائوں سے اپنا دوست بنا لیا جو اسکے ساتھ کھیلتی ہوئی نظر آرہی ہے۔اپنی نوعیت کی اس منفرد دوستی کو دیکھ کر تو یہ کہنا ہی پڑے گا کہ اگردوستی ہو توپھر ایسی ہو۔