9 جون 2014
وقت اشاعت: 15:57
جنگ عظیم کی یادگاری تقریب ،آسمان پیر اٹروپرز سے سج گیا
پیرس.....فرانس میں گذشتہ ہفتے دوسری جنگ عظیم کے70سال مکمل ہونے پر خصوصی تقریبات کا اہتما م کیا گیاجس میں شرکت کیلئے دنیا بھر سے لیڈرز فرانس پہنچے۔فرانس کے علاقے نورمنڈی میں ان تقریبات کے آخری روز شاندار نظارہ دیکھنے کو ملا جب سینٹ میری ایگلسی کے مقام پر بیک وقت سینکڑوں پیرا ٹروپرز نے بیک وقت مختلف طیاروں سے چھلانگ لگائی۔تقریبات کے اختتام میں پیش کیے گئے اس شاندار مظاہرے میں دنیا بھر سے آئے کم وبیش1ہزار پیراٹروپرز نے ہزاروں فٹ کی بلندی سے طیاروں سے چھلانگ لگائی اور پیراٹروپنگ کرتے ہوئے تاریخی یادگار کے مقام پرلینڈ کرتے نظر آئے۔