10 جون 2014
وقت اشاعت: 7:27
برازیل کے ریسٹورنٹ میں دلکش رنگوں کے برگر
برازیلیا..... این جی ٹی..... فٹ بال ورلڈ کپ شروع ہونے میںاب صرف چند روز باقی ہیں لیکن اس کا بخار پوری دنیا میں ابھی سے سر چڑھ کر بول رہا ہے اور ایسے میں ریسٹورنٹ کیسے پیچھے رہیں۔برازیل کے ایک ریسٹورنٹ نے مختلف فٹ بال ٹیموں کے دلکش رنگوں کے برگربنانے شروع کر دیئے ہیں جو فٹ بال کے شائقین کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔فٹ بال کی ٹاپ سات ٹیموں کے جھنڈوں کے رنگوں پر مشتمل ان برگروں کا مزہ تو عام بر گر جیسا ہی ہے لیکن فٹ بال کے متوالوں کی توجہ حاصل کرنے کا بہترین طریقہ ہے جس کی بدولت شہرت کے ساتھ ساتھ ریسٹورنٹ کا کاروباربھی چمک اٹھا ہے۔