تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
10 جون 2014
وقت اشاعت: 20:47

نیا سنسنی خیزویڈیو گیم " فیفا "15متعارف کر وا دیا گیا

ٹورنٹو.... این جی ٹی......فٹ بال ورلڈ کپ 2014کا آغاز ہونے میں بس دو ہی دن باقی ہیں اور شائقین کا جوش و جنون بھی اپنے عروج پر ہے۔فٹ بال اور ویڈیو گیمز کے دیوانے اب تیار ہوجائیں کیونکہ ایڈونچر اور سنسنی سے بھرپور نیا ویڈیو گیم فیفا15 کا ٹریلر بھی جاری کردیا گیا ہے۔کینیڈا کی گیم ڈویلپرز کمپنی EA Sportsکی تیار کردہ اس ویڈیو گیم میں اپنی پسندیدہ ٹیم کے کھلاڑی کا انتخاب کیا جا سکتا ہے جس کے مختلف مرحلے گیم کھیلنے والے کو اگلے لیول تک پہنچانے میں مددگار ثابت ہونگے۔فٹ بال میچز کے سنسنی خیز لمحات کی عکاسی کرتی یہ گیم ایکس باکس ون اور پلے اسٹیشن فور کیلئے موزوں ہے جسے 6ستمبر کو لانچ کر دیا جائیگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.