12 جون 2014
وقت اشاعت: 14:48
فٹ بال ورلڈکپ2014کا جنون خلائی اسٹیشن تک جاپہنچا
کیپ کینیورل....فٹ بال ورلڈکپ2014ء کا میلہ شروع ہونے میں فقط چند گھنٹے باقی رہ گئے ہیں جس کا جنوں دنیا کے مختلف ممالک سے ہوتا ہوا اب خلاء تک جاپہنچا ہے۔جی ہاں بالکل بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر موجود مختلف ممالک کے خلاء بازوں پر بھی فٹ بال ورلڈ کپ کا بخار چڑھ چکا ہے۔حال ہی میں انٹرنیشنل اسپیش اسٹیشن سے موصول ہونے والی تازہ ترین وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح خلائی کیپسول میں خلاء باز فٹ بات کیساتھ اپنی مہارت دکھانے میں مصروف ہیں اور یہی نہیں ان امریکی اور جرمن خلاء بازوں نے ورلڈ کپ میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار بھی کیا ہے۔