15 جون 2014
وقت اشاعت: 6:41
نیند تو سولی پر بھی آجاتی ہے۔۔۔۔
نیویارک..... این جی ٹی.....نیند تو سولی پر بھی آجاتی ہے یہ محاورہ تو ہر کسی نے سُنا ہوگا لیکن اسکی حقیقی مثال یہ صاحب پیش کرتے نظر آ رہے ہیں۔یہ نوجوان تھکاوٹ سے اس قدر چُورہوا کہ نہ تو گھر پہنچنے کا نتظار کیا اور نہ ہی کہیں بیٹھنے میں وقت ضائع کیا بلکہ بس کی سیٹ پر بیٹھے بیٹھے ہی نیند کے مزے لوٹنے لگا۔جیسے ہی آنکھ لگی اور بس کو دو چار جھٹکے لگے یہ جناب دھڑام سے نیچے جا گرے اور اور یہ احساس ہوا کہ وہ گھر میں آرام دہ بستر پر محوِ استراحت نہیں بلکہ سرِراہ ہی سو رہے ہیں۔