تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
16 جون 2014
وقت اشاعت: 7:42

ببرشیر کے منہ میں ہاتھ ڈالنے والا نِڈر اور بہادر ٹرینر

جکارتہ..... این جی ٹی..... انڈونیشیاکے ایک سرکس کا ٹرینرجنگل کے بادشاہ سے اس قدر بے تکّلف ہو چکا ہے کہ بلا خوف وخطر اس کے منہ میں ہاتھ ڈال دیتا ہے ۔جی ہاں خطروں کے اس نِڈر کھلاڑی کو ببر شیر سے اس قدر محبت ہے کہ وہ نہ صرف اس کی رکھوالی کا کام سر انجام دیتا ہے بلکہ اس کے کھانے پینے کا بھی خیال کرتا ہے ۔گزشتہ کئی برسوں سے ببر شیر کی رکھوالی پر ماموریہ ٹرینر سرکس کے دوران اس سے محبت جتاتا اور خطرناک کرتبوں کا بھی مظاہرہ پیش کرتاہے۔اسکے سدھارے ہوئے شیر بھی اسکے اشاروں کو بخوبی سمجھتے ہیں اور اس کے کرتب میں اس کا ساتھ دیتے نظر آتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.