تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
17 جون 2014
وقت اشاعت: 12:42

ناک پر توازن قائم رکھنے کا منفرد مظاہر ہ کرتا رماہر کتا

لندن.....نا ک پر مکھی نہ بیٹھنے دینا کا محاورہ تو آپ نے سنا ہی ہو گالیکن آج ہم آپ کی ملاقات ایک ایسے کتے سے کر وارہے ہیں جو اپنی ناک اور سَر پر مکھی کو تو بیٹھنے نہیں دیتا مگر گھر کی تما م چھو ٹی مو ٹی اشیاء کو اپنے ناک پر رکھ کر توازن قائم رکھنے کا شاندارمظاہرہ پیش کر تا ہے۔برطانوی کائونٹی اسٹیفورڈ شائر کے قصبے پینکرج سے تعلق رکھنے والاہیٹی نامی یہ کتا اپنے مالکن کے اشارے پر اسٹرابیریز سے کیلے اور چپلیں اور برگر و فلاور واس سے لیکر ٹی کیٹل تک کو اپنی ناک اور سر کے اوپر رکھ کر نا صرف گر نے سے محفوظ رکھتا ہے بلکہ کا فی وقت تک ان کا توازن بر قرار رکھے کھڑا بھی رہتا ہے۔یہی نہیں4سال کا یہ باصلاحیت کتا اسٹرابیریزسمیت دیگر پھلوں کو ناک پر اُچھالتے ہوئے بغیر گرائے منہ میں کیچ کرنے میں بھی کمال مہارت رکھتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.