18 جون 2014
وقت اشاعت: 11:42
امریکا میں دنیا کے نایاب ڈاک ٹکٹ کی نیلامی
نیویارک .....امریکا میں دنیا کےنایاب ترین ٹکٹ کو نیلامی کے بعد مہنگے ترین ڈاک ٹکٹ کا اعزاز مل گیا،یہ ڈاک ٹکٹ95لاکھ ڈالرز میں نیلام ہوا۔ایک سینٹ کا یہ ٹکٹ 1856میں چھاپا گیا تھا اور اس وقت دنیا میں یہ صرف ایک ہی ٹکٹ موجود ہے ،اس سے پہلے دنیا کے مہنگے ترین ڈاک ٹکٹ کا ریکارڈ سوئیڈن کےپاس تھا اور یہ ٹکٹ 22 ملین ڈالرز میں نیلام ہواتھا۔