18 جون 2014
وقت اشاعت: 16:42
جاپان میں مکڑیوں کی فائٹنگ کے سالانہ ایونٹ کا نعقاد
ٹوکیو.....یہ کیا،مکڑیاں بھی پنجے لڑانے میدان میں اُترگئیں،جی ہاں بالکل جاپان کے کاگو شیما پرفیکچرکے شہر آئرا میں گذشتہ روز مکڑیوں کی فائٹنگ کے سالانہ ایونٹ کا انعقاد کیا گیا۔کومو گاسن(Kumo Gassen)یعنی اسپائیڈر فائٹنگ کے اس منفرد مقابلے کیلئے ملک بھر سے کم بیش 100بچے و بڑے اپنی پالتومکڑیوں کیساتھ میدان میں اُترے۔اس مقابلے میں کم وبیش10سینٹی میٹر بڑی مکڑیاں 60سینٹی میٹر بڑی ایک اسٹک پر ایک دوسرے کے مدِ مقابل نظر آئیں جنہیں فاتح قرار پانے کیلئے آیا دوسری مکڑی کو اسٹک سے نیچےگرانا تھا،اُسکی کمر پر ڈنک مارنا تھا یا پھر اُسے اپنے جال میں پھنسانا تھا۔واضح رہے کہ16ویں صدی سے چلے آرہے اس منفرد کھیل کیلئے مالکان تین روز قبل اپنی پالتو مکڑیوں کو فیڈ دینا بندکردیتے ہیں تاکہ وہ بھرپور تیاری سے لڑائی میں اُترسکیں۔