18 جون 2014
وقت اشاعت: 22:2
گاڑی کے پہیوں کے کور سے تیار کیےگئے جانوروں کے مجسمے
لندن...... این جے ٹی......برطانیہ سے تعلق رکھنے والے43سالہ آرٹسٹ ٹولمی ارلنگٹن کو گاڑیوں کے پہیوں کے ناکارہ کور کی مدد سے جانوروں کے شاندار مجسمے تخلیق کرنے میں مہارت حاصل ہے۔ ارلنگٹن گاڑی کے پہیوں پر چڑھے ناکارہ دھاتی خول کو ازِ سر نو استعمال میں لاتے ہوئے اس خوبصورتی سے جانوروں کے دیدہ زیب مجسموں کی شکل میں موڑتا ہے کہ دیکھنے والے مبہوت ہوجاتے ہیں۔اس مقصد کے لیے ارلنگٹن نے ایک باقاعدہ اسٹوڈیو قائم کررکھا ہیں جہاں وہ اب تک اُلو، ڈولفن،فیلکن،کتے،مچھلی،ڈریگن اور چھپکلی سمیت کئی جانوروں کے ماڈل تخلیق کرچکا ہے۔