تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
19 جون 2014
وقت اشاعت: 4:43

خونخوار ریچھ کا بلا خوف و خطرسامنا کرنے والا بہادرمہم جُو

نیویارک......عام طو ر پر گھر میں پا لے جانے والے پا لتوجانور اپنے مالک سے ما نو س ہو جا تے ہیں لیکن الاسکامیںیہ ریچھ تو کچھ انوکھا ہی ہے جو قریب موجود مہم جُو سے بیحددوستانہ انداز اپنائے ہوئے نظر آرہا ہے۔مہم جوئی کا شوق پورا کرنے جب یہ نوجوان اس پہاڑی دریائی علاقے میں پہنچا تو اپنے قریب ایک ریچھ دیکھ کر ہکا بکا رہ گیا تاہم ریچھ بھی اس قدر انسان دوست ثابت ہوا کہ اس نوجوان کو بغیر نقصان پہنچائے پاس بیٹھا آرام کرتا رہا۔دلکش قدرتی منظر سے لطف اندوز ہوتا ریچھ کبھی تو مہم جُو کو دیکھتا تو کبھی اس کی کرسی کو دیکھتا ۔۔تو جناب لگتا ہے کہ دوستی کے جذبے سے سرشار یہ ریچھ اس مہمان نوجوان کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھانے کی کوشش کر رہاہے جس کی ویڈیو کو اب تک آن لائن لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.