تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
20 جون 2014
وقت اشاعت: 7:23

آسٹریلوی خاتون کی برفیلے پانی میں سرفنگ

کینبرا..... این جی ٹی..... اس دور میں جہاںخواتین ہر میدان زندگی میں مردوں کے شانہ بشانہ نظر آتی ہیں وہیں اب خطرناک حد تک برفیلے پانی میں سرفنگ کرنے والی خاتون سرفر نے بھی سب کو حیران کردیا۔آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی سیلی فٹس نامی یہ خاتون سرفر اسکاٹ لینڈ کے برفیلے سمندر میں سرفنگ کرنے پہنچیں تو سب کو دنگ کر گئیں۔منفی چار ڈگری کے ٹھٹھرتے موسم میں جہاں انسان کا گھر سے باہر نکلنا ہی مشکل ہو وہاں 23سالہ نڈر خاتون نے برفیلے سمندر میں 130کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سرفنگ کاشاندار مظاہرہ کیا۔خاتون سرفر کا کہنا تھاکہ سمندر میں جانے کے بعد اس نے اپنی آنکھیں بند کرلی تھیں اور یہ تہیہ کر لیا تھا کہ وہ بالکل یہ کر سکتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.